جیہ للیتا کا بیٹا ہونیکا دعویٰ جھوٹا جعلساز کو گرفتار کرنے کا حکم

چینائی ، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائی کورٹ نے آج پولیس کو ہدایت دی کہ اس شخص کو گرفتار کرلیں جس نے سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا، اور کہاکہ اُس نے نہ صرف عدالت کو دھوکہ دیا بلکہ جعلی دستاویزات بھی بنائے۔ جسٹس آر مہادیون نے انسپکٹر پولیس، سنٹرل کرائم برانچ کی مہربند لفافہ میں داخل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ ہدایت دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عرضی گذار جے کرشنا مورتی دراصل وسنتامنی کا بیٹا ہے ، جیہ للیتا کا نہیں، جیسا کہ اُس نے غلط طور پر دعویٰ کیا ہے۔ پرانے اسٹامپ پیپرز خریدے گئے اور جعلی دستاویزات تیار کئے گئے۔