جیکولین فرنانڈیز نبھائیں گی ڈیبورہ ہیرالڈ کا کردار

ڈائرکٹر ریمو ڈیسوزا کی فلم ریس 3 میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد جیکولین فرنانڈیز اب سال 2016 میں ریلیز ہوئی کنڑا ہٹ فلم کراک پارٹی کا ہندی ری میک کرنے جارہی ہیں جس میں کارتک آرین ان کے مقابل ہوں گے۔ یہی نہیں سری لنکا بیوٹی کہی جانے والی جیکولین ڈیبورا ہیرالڈ بائیوپک میں مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس پراجکٹ کو ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ اس بائیوپک کے لئے وہ خاص تربیت حاصل کرہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا 2019 سے آغاز ہوگا۔

’’زیرو‘‘ میں انوشکا کا کردار کیٹرینہ کرنا چاہتی تھیں
21 دسمبر کو ریلیز ہو رہی شاہ رخ خان اسٹار زیرو کا پرموشن ان دنوں زور و شور سے جاری ہے۔ پرموشن کے دوران کیٹرینہ کیف نے کہا کہ اس فلم میں وہ انوشکا شرما کا رول کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے اس رول کے لئے آنند ایل رائے سے عاجزی بھی کی لیکن انہوں نے مجھے یہ رول نہیں دیا۔ شائد فلم کا یہ ڈیمانڈ رہا ہو کہ انہیں فلم میں وہیل چیر پر ایک اپاہج لڑکی کے طور پر بتانا مناسب تھا یہاں بتادیں کہ زیرو میں کیٹرینہ ایک شرابی ایکٹریس کا رول کررہی ہیں۔ یہاں بتادیں کہ کیٹرینہ کیف اور انوشکا شرما نے اس سے قبل جب تک ہے جان میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک بونے کا کردار نبھایا ہے۔