حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ جیڈی میٹلہ میں آج پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور خوف پیدا ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجیہ سری کیمیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی زد میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس آتشزدگی کے واقعہ سے پڑوس کی لڑکی بھی بری طرح متاثر ہوگئی اور اس بستی میں دو افراد کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ جیڈی میٹلہ کے اس صنعتی علاقہ میں اس واقعہ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ آتش فرو عملہ نے تقریباً 6 گھنٹوں کی طویل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔