نئی دہلی،3اپریل (سیاست ڈاٹ کام)شدید اقتصادی بحران سے دوچار پرائیویٹ ایئر لائن کمپنی جیٹ ایئرویز کی پروازوں میں موجود طیاروں کی تعداد گھٹ کر 15سے بھی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے ۔ شہری ہوابازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھرولا نے چہارشنبہ کی صبح یہ اطلاع دی۔انہوں نے ایک پروگرام کے بعد بتایا کہ اس وقت جیٹ کے 15سے بھی کم طیارے پروازوں کے لئے موجود ہیں اور اس لئے بین الاقوامی پروازوں کے لئے اسے دی گئی اجازت پر پھر سے غور کیاجاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ کسی ایئرلائن کمپنی کے پاس 20سے زیادہ طیارے ہونے پر ہی اسے بین الاقوامی پرواز کی سروس شروع کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔حالانکہ،یہ ایک صورت حال تھوڑی الگ ہے جہاں کمپنی کو پہلے سے ہی اجازت ملی ہوئی ہے اور طیاروں کے کرائے کی ادائیگی نہ کرپانے کی وجہ سے اب اس کے پاس ان کی تعداد کم ہوگئی ہو۔منگل کو کمپنی نے پاٹے داروں کو کرایا ادا نہ کرنے کی وجہ سے 15اور طیاروں کے زمین پر آنے کی اطلاع دی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بنرجی کی انتخابی مہم پہلے شروع کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیاتھا کہ بی جے پی کو ایک دن پہلے کھلا موقع نہیں ملے . بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کی اہم حریف کے طور پر ابھر رہی ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ 2019 کے عام انتخابات براہ راست یا بالواسطہ طور پر ٹی ایم سی کے لئے بہت اہم ہے جس نے مارکسی پارٹیوں کی تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ کی حکومت کو اکھاڑ کر یہاں اقتدار حاصل کی تھی۔ ریاست میں 42 پارلیمانی حلقہ ہیں۔ ہر لوک سبھا حلقہ میں محترمہ بنرجی کم از کم دو ریلیوں سے خطاب کریں گی. ریاست کی 42 سیٹوں پر لوک سبھا کے تمام سات مراحل میں پولنگ ہونا ہے ۔
اس دوران ٹی ایم سی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے 500 سے زائد کارکنوں نے منگل کو بی جے پی کا دامن تھاما. سال 2014 کے عام انتخابات میں ٹی ایم سی نے ریاست کی 42 سیٹوں میں سے 34 پر کامیابی حاصل کی تھی. پارٹی کے سامنے اپنے اس قلعہ کو بچائے رکھنے کا بڑا چیلنج ہے . پارٹی کے کئی بڑے لیڈر بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران بی جے پی میں شامل ہوئے ۔ بی جے پی کو گزشتہ انتخابات میں ریاست میں دو سیٹیں حاصل ہوئی تھیں اور وہ اپنی بنیاد مستحکم کرنے کے لئے جی جان سے کوششیں کررہی ہے . بی جے پی صدر مغربی بنگال میں ایک دورہ کر چکے ہیں۔