جیٹلی کی اعلیٰ سطحی امریکی عہدیداروں سے اہم باہمی مسائل پر بات چیت

واشنگٹن۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اعلیٰ سطحی امریکی عہدیداروں سے ملاقات کرکے اہم باہمی مسائل پر بشمول مجوزہ باہمی سرمایہ کاری معاہدے کے بارے میں ہندوستان کے اندیشوں سے انہیں واقف کروایا ۔ وزیر خزانہ امریکہ جیک لُو ‘ وزیر تجارت مائیک فرومین سے کئی بار ملاقات ہوئی جس میں جیٹلی نے مشترکہ مفاد پر مبنی باہمی مسائل اور اندیشوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک کی حکومتوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران باہمی تعلقات کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے اور بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس نے پُرزور انداز میں کہا کہ پریشانی کا شکار عالمی معیشت کے باوجود ہندوستان اب بھی دنیا بھر کی معیشتوں میں ایک درخشاں مقام رکھتا ہے۔ چنانچہ سرمایہ کاروں کیلئے بہت پُرکشش ہے۔ انہوں نے للت مودی کے بارے میں تنازعہ میں شدت کے پیش نظر کہا کہ وہ نریندر مودی کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ۔ دونوں افراد کے درمیان کچھ تجارتی روابط تھے ۔ للت مودی نے سفری دستاویزات کیلئے برطانیہ کے شاہی خاندان کا سہارا لیا تھا۔