جیٹلی کا مودی کے خیالات سے اتفاق ، گاندھی خاندان ’ نامدار ‘

جنگی بحری بیڑے کا خاندانی تفریح کے لیے استعمال کا کانگریس پر الزام
نئی دہلی ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیراعظم کے بحری جنگی جہاز آئی این ایس ویراٹ کے راجیو گاندھی کی جانب سے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تعطیلات میں تفریح کے لیے استعمال کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو کہا کہ جب کہ ’ کام کرنے والوں ‘ نے ہندوستانی بحریہ کے ہوائی بیڑے کو دہشت گردوں پر ضرب لگانے کے لیے استعمال کیا وہیں ’ ناموری چاہنے والوں ‘ نے اسے شخصی فائدے کے لیے استعمال کیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی ’ نامدار ‘ لفظ کا حوالہ اکثر گاندھی خاندان کے افراد کے لیے کرتے ہیں اور ’کامدار ‘ کا لفظ ان لوگوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جو قوم کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ چہارشنبہ کے دن موری نے ایک انتخابی جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے گاندھی خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے جنگی جہاز آئی این ایس ویراٹ کو تعطیلات کے وقت ’ ذاتی ٹیکسی ‘ کی طرح استعمال کیا ۔ راجیو گاندھی 1984 اور 1989 کے دوران ہندوستان کے وزیراعظم تھے ایک علحدہ ٹوئیٹ میں ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس پارٹی جس نے ڈی ایم کے سے انتخابی اتحاد کیا ہے اس پر اس نے راجیو گاندھی کے قتل کا الزام لگایاتھا اور اب وہ اس علاقائی جماعت سے اتحاد کررہی ہے جیٹلی نے کانگریس کے سینئیر لیڈر احمد پٹیل کے اس الزام کے جواب میں یہ باتیں کہیں کہ بی جے پی کی تائید سے قائم وی پی سنگھ حکومت نے راجیو گاندھی کو اضافی سیکوریٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا اور انٹلی جنس کی رپورٹ اور بارہا درخواست کرنے کے باوجود بھی مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی ۔