نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سے معطل شدہ رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد اب اس پارٹی سے اخراج کے اندیشوں سے بھی خوفزدہ ہوئے بغیر وزیر فینانس ارون جیٹلی کو آج پھر اپنی سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ارون جیٹلی بی جے پی کے پارٹی ڈسپلن کی ڈھال کے پیچھے بچ نہیں سکتے کیوں کہ دہلی کے کرکٹ ادارہ کے مسئلہ کا بی جے پی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کیرتی آزاد نے ان کے خلاف بھی جاری نوٹس وجہ نمائی کا نکتہ بہ نکتہ جواب دیتے ہوئے دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں رشوت ستانی کے مسئلہ کو گزشتہ 9 سال سے وہ موضوع بناتے رہے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی نے ایک مرتبہ ان سے کہا تھا کہ وہ اس مسئلہ کو نہ اُٹھائیں۔
سیمی ٹریننگ کیمپ کیس کی این آئی اے تحقیقات مکمل
نئی دہلی ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے دو مفرور ملزمین واسق بِلا اور عالم آفریدی کے خلاف مبینہ غداری اور دیگر جرائم سے متعلق ڈسمبر 2007ء کے ویاگمن سیمی اسلحہ تربیتی کیمپ کیس میں اپنی قطعی چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ کیرالا کے ارناکلم میں این آئی اے کیسیس کا ٹرائل منعقد کرنے والی خصوصی عدالت کے اجلاس پر پیش کردہ فردجرم میں ملزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور دہشت گرد گروپوں کے ساتھ وابستگی کے علاوہ مجرمانہ سازش رچانے اور آرمس ایکٹ و دیگر کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ کیس کی تحقیقات ایسی شکایت کی اساس پر ہوئی کہ سیمی نے تھنگل پاڑہ میں خفیہ تربیتی کیمپ منعقد کیا۔