جیول آف نظام ۔ دی مینار کا کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کے ٹی راما راؤ وزیر آئی ٹی و پنچایت راج تلنگانہ اسٹیٹ نے جیول آف نظام دی مینار کا افتتاح کیا جو گنڈی پیٹ کے قریب گولکنڈہ ریزارٹس اور اسپا پر اس قسم کا واحد 100 فٹ قد کا منفرد ٹاور ریسٹورنٹ ہے ۔ کے ٹی آر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد قابل فخر ہے کہ اس قسم کا ہوٹل یہاں قائم ہے جہاں مستند خصوصی حیدرآبادی کزین (پکوان) پیش کئے جاتے ہیں ۔ مسٹر سریش ریڈی نے کہا کہ نئے عالمی کزین کو متعارف کرنے کے خیال کے ساتھ اس کو پورا کیا گیا ہے ۔ شہر میں مستند حیدرآبادی نفیس ڈائننگ ریسٹورنٹ اس کے علاوہ نہیں ہے ۔ مسٹر پیٹر جے پلینٹو ، جنرل مینجر گولکنڈہ ریزارٹس اینڈ اسپا نے کہا کہ یہاں بعض مستند شاہی مغلائی پکوان بشمول منہ میں پانی لانے والے کباب بریانی ، شوربہ اور دیگر سابقہ ادوار کی ڈیشیس بہت ہی بہتر انداز میں پیش کی جارہی ہیں ۔۔