جیوتی نگر ، آدتیہ نگر اور فتح دروازہ میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد۔ 22 فروری (پریس نوٹ) اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 23 فروری کو جیوتی نگر برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں ائے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان سپتاگری کالونی، قادر باغ، راک ہلز کالونی، بہادر جنگ کالونی، سردار باغ کا جزوی حصہ اور جیوتی نگر میں برقی سربراہی مسدود رہیگی۔ اسی دوران آدتیہ نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے اروند نگر، سمتا کالونی، عزیز باغ، راہول کالونی، رینبو اپارٹمنٹس، آدتیہ نگر، سوریہ نگر اور شیخ پیٹ نالے میں صبح 11 تا ایک بجے دن کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی جبکہ فتح دروازہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے فتح دروازہ چھوٹا بازار، سنٹرل بنگلہ ، میوزیم پوسٹ آفس، سات گلی، بڑا بازار، دھان کوٹہ، صالح نگر، کنچہ میں 2 بجے دن تا 6 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی۔