جین منی ترون ساگر کا انتقال ،صدر، وزیراعظم کا اظہار ِ تعزیت

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جین مذہبی پیشوا ترون مہاراج کا مختصر علالت کے بعد مشرقی دہلی کے کرشنا نگر کی جین مندر میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ وہ 51 برس کے تھے۔ صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر تجارت سریش پربھو، چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیامات میں جین منی ترون ساگر جی مہاراج کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کیلئے ان کی تعلیمات و خدمات کو خراج عقیدت ادا کیا۔