حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( راست ) : جون 2017 میں FIIT JEE کے 25 سالہ تعلیمی سفر کی تکمیل پر ادارہ کی جانب سے ہندوستان بھر میں آئی آئی ٹی جینیس اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے اور ہر 8 ، 9 ، 10 ، 11 اور 12 ویں جماعت سے 10 طالب علموں کو آئی آئی ٹی جینیس عنوان سے اسکالر شپ دی جائے گی اور اس اسکالر شپ کے ذریعہ فئٹجی اسپانسر کسی بھی آئی آئی ٹی میں بھی تعلیم حاصل کی جاسکے گی ۔ مذکورہ اسکالر شپ ہاسٹل ، ٹیوشن فیس ، کتابوں کی فیس اور مناسب ذاتی اخراجات سمیت ادارہ کے تمام اخراجات کو پورا کرے گی ۔ کسی طالب علم کو اس اسکالر شپ اور ایوارڈ سے فائدہ اٹھانے یا ایوارڈ کے بعد فئٹجی کے کورس میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اسکالر شپ کے لیے طلبہ کا انتخاب IIT جینیس ٹسٹ کے دریعہ ہوگا اور اس کے بعد انٹرویوز کے لیے منتخب طلبہ کو طلب کیا جائے اور یہ انٹرویوز دہلی اور حیدرآباد میں ہوں گے ۔ FIIT JEE کے ڈائرکٹر آر ایل ٹریکہا کے بموجب 27 اگست 2017 کو ہندوستان بھر میں اہلیتی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ ٹسٹ میں شرکت کرنے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اگست مقرر کی گئی ہے اور امتحان دینے کے خواہش مند طلبہ اپنی درخواست یا تو کاغذی ایپلی کیشن طرز کے ذریعے یا آن لائن بھی دے سکتے ہیں ۔ پہلے مرحلے کے نتائج کا 2 ستمبر ( کلاس X ، XI اور XII کے لیے ) اور 3 ستمبر (کلاسوں VIII اور IX کے لیے ) اعلان کیا جائے گا ۔ دہلی میں 7 اور 8 جب کہ حیدرآباد میں 9 اور 10 ستمبر کو انٹرویو لیے جائیں گے جس کے بعد حتمی نتیجہ کا 15ستمبر کو اعلان کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات fiitjeelogin.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔