جینکو اور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں ڈائرکٹرس کا تقرر

حیدرآباد۔/27مارچ، ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹیڈ ( ٹی ایس جینکو ) اور سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کی حیثیت سے 2ارکان کا تقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ توانائی کے سکریٹری اروند کمار نے احکامات جاری کئے۔ مسٹر سی رادھا کرشنا کو ٹی ایس جینکو میں ڈائرکٹر پراجکٹس نامزد کیا گیا جبکہ مسٹر میر کمال الدین علی خاں کو ڈائرکٹر ( ایچ آر ) تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ مقرر کیا گیا۔ تقرر کی میعاد 3سال مقرر کی گئی ہے۔ جی او میں تقرر کی شرط یہ رکھی گئی کہ مذکورہ افراد کے خلاف کوئی مقدمات زیر التواء نہ ہوں۔