پورٹ موریسبی،30مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاپوا نیو گنی کے سابق وزیر خزانہ جیمس مارپے کو کرن پارلیمنٹ نے جمعرات کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔7 برسوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد سابق وزیراعظم پیٹر او نیل کے ایوان میں اکثریت کھودینے اور کئی ہفتوں کی سیاسی اتھل پتھل کے بعد پارلیمنٹ میں ہوئی ووٹنگ کے بعد مسٹر مارپے کو آج وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے ۔اسپیکر جاب پومٹ نے پارلیمنٹ میں ہوئی ووٹنگ کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔