جیمز میٹس کی ناٹو سربراہ سے ملاقات

واشنگٹن۔24 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم (ناٹو) کے جنرل سکریٹری جینس اسٹولٹین برگ کے ساتھ آج بات چیت کرکے فوجی اتحاد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ پینٹگان کے ترجمان جیف ڈیوس نے کہا،’’دونوں لیڈران نے ہمارے مشترکہ اقدار کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا اور وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے مشترکہ اقدار کی حفاظت کیلئے یورپ ہی امریکہ کا پہلا ساتھی ہوگا‘‘۔
انڈیا:اقوام متحدہ کے نئے ڈائرکٹرکا تقرر
اقوام متحدہ ۔24 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے ہندوستان کے دارالخلافہ نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر کے سربراہ کی حیثیت سے ایک ڈچ عہدیدار کا تقرر کیا ہے جو ہندوستان اور بھوٹان کی    ذمہ داری سنبھالیں گے ۔اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈ شہری ڈیرک سیگار کو یونائیٹیڈ نیشنس انفارمیشن سنٹر (UNIC) کے نئی دہلی دفتر کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے جو ہندوستان اور بھوٹان کے اُمور کی دیکھ بھال کریں گے ۔