جیل کی بس پر حملہ، سات ہلاک

کولمبو۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے جنوب مغربی علاقہ میں قیدیوں کو لے جانے والی ایک بس پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں کم و بیش سات افراد بشمول ایک انڈرورلڈ ڈان ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ اس وقت کیاگیا جب بس کے ذریعہ کالوتارا جیل سے قیدیوں کو مجسٹریٹ کی عدالت منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس میڈیا کے ترجمان پرینتاجیہ کوڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں بدنام زمانہ انڈر ورلڈ ڈان ارونا دامتھ ادیانگا اور جیل کے دو عہدیداران شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے دو افراد کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔