جیل نظم و نسق کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز

حیدرآباد 3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں محکمہ محابس و اصلاحی خدمات نے جیل نظم و نسق کو بہتر بننے کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ سنٹرل جیل چنچلگوڑہ اور سنٹل جیل چرلہ پلی میںقیدیوں کے قیام کیلئے ایک بالکل نئے بلاک کا 23 اکٹوبر کو آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی دوسری تعمیرات بھی کی جا رہی ہیں جن میں کانفرنس ہالس کی تعمیر ‘ وزیٹرس لانج کی تعمیر ‘ نیچر کیور وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ان تمام سہولتوں کا 23 اکٹوبر سے آغاز کردیا جائیگا ۔ ڈائرکٹر جنرل محابس و اصلاحی خدمات نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔