کوئمبتور ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): جیل میں مقید ماویسٹ جوڑے روپیش اور شائینا کی دو لڑکیوں نے آج یہاں سنٹرل جیل میں اپنے والدین سے ملاقات کی ۔ پولیس نے بتایا کہ عامی ( 18 سالہ ) اور تھوجا سویرا ( 14 سالہ ) اپنے چاچا کے ساتھ جیل پہنچی اور اپنے والدین سے ملاقات کے لیے درخواست پیش کی ۔ اگرچیکہ یہ درخواست منظور کرلی گئی لیکن جیل کے احاطہ میں والدین کی تصویر کشی کے لیے کیمرہ اور موبائیل لے جانے کی اجازت سے انکار کردیا گیا ۔ روپیش اور ان کی اہلیہ کو 5 ماویسٹوں کو کروماتھما پٹی کے مقام پر 4 مئی کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس کارروائی میں آندھرا پردیش ، کیرالا ، کرناٹک اور تاملناڈو پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا تھا ۔