جیل میں ریپ کے مجرم کا اقدام خود کشی

نئی دہلی ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نئی دہلی میں 16 دسمبر کے سنسنی خیز اجتماعی عصمت ریزی کیس میں سزا یافتہ 4 میں سے ایک مجرم ونئے شرما نے تہاڑ جیل میں خود کشی کی ناکام کوشش کی ۔ جیل حکام نے بتایا کہ شرما نے کل شب 9-30 بجے آئرن گیرل سے ایک کپڑا باندھ کر پھانسی لینے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر متعین ایک گارڈ نے اسے فی الفور روک لیا ۔ شرما کو دین دیال اپادھیائے ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ شرما نے اقدام خود کشی سے قبل غنودگی کی گولیاں کھالی تھیں ۔ واضح رہے کہ جنوبی دہلی میں 16 دسمبر 2012 کو ایک چلتی بس میں ایک 23 سالہ لڑکی کی 6 افراد عصمت ریزی کردی تھی بعد ازاں یہ لڑکی سنگاپور کے ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکی ۔ اس کیس میں 4 ملزمین بشمول ونئے شرما کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔۔