ہمیرپور، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں کی جیل میں پہرے داروں کی آنکھوں میں مرچیں جھونک کر چھ قیدی فرار ہوگئے جس کی وجہ سے چار سب انسپکٹروں سمیت گیارہ پولیس والے معطل کردیئے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس والوں کو فرض سے لاپرواہی کی وجہ سے معطل کئے جانے کے بعد معاملہ کہ انکوائری ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سونپ دی گئی ہے ۔ ملزم پولیس والوں کے خلاف کیس بھی درج کرلیا گیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ 11 کانسٹیبل اور آٹھ ہوم گارڈ قیدیوں کو عدالت سے جیل واپس لانے کی ڈیوٹی پر تھے ۔
ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کئے جانے پر تنقید
نئی دہلی، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی ایم نے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کئے جانے پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کی رائے لئے بغیر یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ریلوے کی نجکاری کرنا ہے ۔ پولٹ بیورو نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ویویک دیبورائے کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا ہے جس نے ریلوے کی نجکاری کرنے کی سفارش کی ہے ۔