جیل سپرنٹنڈن کو 9 دن کی پولیس تحویل

جموں ۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امپھالہ جیل فیروز احمد لون کو این آئی اے کی جانب سے لگائے گئے سازشی الزامات کی بنیاد پر 9 دن کی پولیس حراست میں دے دیا۔ این آئی اے نے آج مسٹر فیروز لون کو این آئی اے اسپیشل جج حق نواز کے روبرو پیش کیا۔ جنہوں نے ان پر الزامات کو حقیقی قرار دیا اور 9 روزہ پولیس حراست میں دے دیا۔ فیروز احمد لون کو کل این آئی اے نے اہم ملزم الحاق ہلہ کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ یہ دونوں دو کشمیری نوجوان دانش غلام اور سہیل احمد بھٹ کو ہندوستان کے خلاف بغاوت کی ٹریننگ کے لیے پاکستان روانہ کیئے تھے۔