جیل اصلاحات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کی جیلوں کے موجودہ مسائل کا جائزہ لینے کے لئے اور اس سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے کے لئے اپنے سابق جسٹس امیتابھ رائے کی قیادتتین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جسٹس مدن بی لوکُر کی قیادت والی بینچ نے منگل کے روز ہدایت جاری کرکے کہا کہ جسٹس رائے کی قیادت والی کمیٹی خاتوں قیدوں کی حالت اور گنجائش سے زیادہ قیدیوں کورکھے جانے سمیتدیگر مسائل کا جائزہ لے گی اور اس میں اصلاحات کے طریقے بھی تجویز کرئے گی۔عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کی 1382 اضلاع میں قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال اور ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

دہلی میں لاپتہ دو بہنوں کی نعشیں برآمد
نئی دہلی۔ 25 ۔ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے سے ایک ہفتے سے لاپتہ دو بہنوں کی لاشیں مشتبہ حالت میں روہنی کے علی پور علاقے میں ایک پلاٹ پر پڑی ملی ہیں۔ پولس ذرائع نے منگل کو اس کی تصدیق کی ہے ۔ بادی النظر میں دونوں بہنوں کی لاشوں پر کسی قسم کے چوٹ جیسے نشانات نہیں ہیں۔ پولس ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے ۔