سری نگر، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیش محمد کے ڈیژنل کمانڈر نور محمد تانترے عرف نور ترالی کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف حصوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ہڑتال رہی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے ترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جمعرات کو مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور ر معطل رہی۔ ان علاقوں میں واقع سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہاجبکہ بیشتر ٹیوشن سنٹربند رہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے کسی بھی علاقہ میں پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے فوجکی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے ۔نور ترالی نامی قریب تین فٹ قد کا یہ جنگجو جنوبی کشمیر میں فوج کے لئے درد سر بن کر رہ گیا تھا اور متعدد مرتبہفوجکو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔