جیسنڈا نیوزی لینڈ لیبر پارٹی کی نئی سربراہ

ویلنگٹن، یکم اگست (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی نے جیسنڈا آرڈرن کو مسٹر اینڈریو لٹل کی جگہ پر پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے ۔لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر جیسنڈا 2008سے پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔قبل ازیں مسٹر اینڈریو لٹل نے نامہ نگاروں سے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے دو ماہ قبل اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ الیکشن کے نتیجہ کے بارے میں کچھ کہنے کا سوال ہی نہیں اٹھتایہ کافی مایوس کن رہا ہے۔ اپنی کرشمائی شخصیت کیلئے معروف آرڈرن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ آئندہ 72 گھنٹوں کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 23 ستمبر کو ہوں گے ۔