واشنگٹن ۔ 24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سینیٹ نے آج اس بات کی توثیق کی کہ جیروم پاویل وفاقی ریزرو کے آئندہ صدرنشین ہوں گے جسے ایک انتہائی بارسوخ اور بااختیار عہدہ تصور کیا جاتا ہے جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات ہیں ۔ 64 سالہ پاویل جینیٹ یلین کی جگہ لیں گے جن کی معیاد ماہ فبروری میں اختتام پذیر ہورہی ہے ۔ جیروم پاویل کی تقرری کوسینیٹ نے 84-12 ووٹس کی نسبت منظور کیا ۔ فی الحال مسٹر پاویل وفاقی گورنر ہیں اور ایک مالیاتی فرم کے سابق ایگزیکٹیو ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ اپنی تقرری کے بعد وہ جینیٹ یلین کی پالیسیوں پر ہی عمل پیرا رہیں گے ۔