حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے جہیز ہراسانی کے مطالبہ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ انجماں جو گڈی ملکا پور علاقہ کے ساکن انجی کی بیوی تھی اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ انکی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ انجماں کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار زائد جہیز کیلئے ہراسانی کررہے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات