حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ سوجینا جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن وینکٹ راؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے آج صبح کے اولین اوقات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوجنیا کی شادی جاریہ سال مئی کے مہینے میں ہوئی تھی اور شادی کے چند روز بعد سے خاتون کو زائد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ خاتون نے آج صبح انتہائی اقدام کرلیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔