جہیز ہراسانی کا شاخسانہ، پولیس ملازم کو سزاء

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراساں کرنے اور بیوی کو اذیت پہنچانے والے پولیس ملازم کو 2 سال کی سزاء سنائی گئی ہے۔ گھریلو تشدد کے معاملہ میں یاچارم پولیس کے اقدامات پر عدالت نے پولیس کانسٹیبل جنگیا کو دو سال کی سزاء اور 7500 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 33 سالہ جنگیا کی شادی 27 سالہ رانی سے سال 2012ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ جنگیا اے آر کانسٹیبل بتایا گیا ہے جو ادی بٹلہ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ 15 فروری سال 2016ء کو اے آر کانسٹیبل کے خلاف اس کی بیوی 27 سالہ پی رانی نے شکایت درج کروائی تھی اور یاچارم پولیس نے اس شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا اکثر اس کی بیوی کی شکایت گذار خاتون رانی کو ہراساں کرتا تھا اور اذیت پہنچایا کرتا تھا تاکہ وہ اس کے زائد جہیز کے مطالبہ کو پورا کرے۔ یاچارم پولیس نے مکمل تحقیقات کرتے ہیوئے چارج شیٹ داخل کردی اور جنگایا کو 2 سال کی سزاء سنائی گئی۔