جہیز ہراسانی معاملہ،شوہر کے ساتھ 5 افراد کو 7 سال قید کی سزا

حیدرآباد 12مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کی ایک مقامی عدالت نے جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلینے والی خاتون کے ایک کیس میں شوہر کے ساتھ اس کے خاندان کے دیگر 5افراد کے خلاف سات سال قید کی سزا سنائی ہے کریم نگر اسپیشل سیشن جج فیملی کورٹ للیتا شیوا جیوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کے علاوہ خاندان کے دیگر 5 ارکان کو 7 سال کی سزا کے ساتھ 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عاید کیا ہے تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل سے تعلق رکھنے والے رویندر نے اپنی بیٹی اوما دیوی کی شادی اسی گاوں کے سرینواس کے ساتھ اپریل 2017 میں انجام دی تھی شادی کے موقع پر 20 گنٹے زرعی اراضی، دو تولہ سونا اور دیگر سامان بھی دیا گیا۔لیکن ایک ماہ کے اندر ہی اوما دیوی کا شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کا مطالبہ کررہے تھے جس سے تنگ آکر اوما دیوی نے پھانسی لے لی تھی رویندر کی شکایت پر پولیس نے سرینواس کے علاوہ 5 سسرالی رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا اور عدالت نے اس معاملہ کا فیصلہ سنایا۔