جہیز کیلئے ہراسانی ‘ شوہر کے خلاف ٹینس کھلاڑی کی شکایت

وزیر کمرشیل ٹیکس کے بیٹے کے خلاف شکایت کا سنسنی خیز موڑ
حیدرآباد ۔ یکم نومبر ( سیاست نیوز) ریاست وزیر کمرشیل ٹیکس مسٹرتلا سانی سرینواس یادو کے فرزند سائی تلاسانی کے خلاف ایک نوجوان کو زدوکوب کرنے اور محروس رکھنے پر چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا مقدمہ آج نیا موڑ اختیار کرلیا ۔ ابھینو نے وزیر کے فرزند  تلاسانی سائی کرن کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ اسے غیر قانونی طور پر محروس رکھ کر شدید زوکودب کیا گیا تھا لیکن آج اسی نوجوان ابھینو کے خلاف اس کی بیوی نے مزید جہیز کی ہراسانی کا ایک مقدمہ درج کروایا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ابھینو کی بیوی بھاونا جو ٹینس کھلاڑی ہے اپنے شوہر کے خلاف بیگم پیٹ ویمنس پولیس اسٹیشن میں مزید جہیز کی ہراسانی اورانسداد ڈوری قانون کے تحت ایک مقدمہ درج کرایا اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شادی ابھینو سے جاریہ سال 23 مئی کو ہوئی تھی اور اس کا شوہر اسے اکثر جہیز کے لئے ہراساں کیا کرتا تھا اور کئی مرتبہ مار پیٹ بھی کی تھی ۔ پریس کانفرنس میں بھاونا نے بتایا کہ ابھینو اس کے والدین سے تین کروڑ بطور جہیز کی رقم کا مطالبہ کر رہا تھا اور 24 اکٹوبر کو اس کے میکے میں چھوڑ کر چلے گیا تھا ۔ گذشتہ پانچ ماہ سے اس کے شوہر نے ہراسانی کی انتہا کرنے کا الزام عائد کیا اور پولیس کو اس سلسلہ میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔