جہیز کیلئے ہراسانی شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا

حیدرآباد ۔ 28 جولائی (سیاست نیوز) حسینی علم کے علاقہ خلوت میں شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب 30 سالہ سمیرا بیگم کی شادی خلوت کے ساکن نذیر قریشی سے ہوئی تھی اور انہیں دو لڑکیاں ہیں۔ شادی کے بعد سے ہی سمیرا بیگم کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا اور اسے مبینہ ذہنی اذیتیں دی جارہی تھی۔ شوہر نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں وہاں سے فرار ہوگئے۔ حسینی علم پولیس مقام واردات پر پہنچ کر سمیرا بیگم کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ حسینی علم پولیس نے نذیرقریشی اور اس کے بہنوئی احسان فاروقی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔