دربھنگہ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)انسانی مظالم کا ایک افسوسناک واقعہ منظر عام پر آیا جہاں 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے شوہر اور سسرالی خاندان والوں نے 3 سال سے باتھ روم میں بند رکھا ۔ یہ خاتون تاریکی میں زندگی گذار رہی تھی جس کی وجہ سے وہ روشنی کا سامنا کرنے کے موقف میں بھی نہیں تھی۔ اسے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں پایا گیا اور پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے اسے بچالیا۔