جہیز میں بیت الخلاء کا ایٹم شامل !

ممبئی ،16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کا سوچھ بھارت ابھیان ( پاک و صاف ہندوستان مہم ) زور و شور سے جاری ہے، ایک نوبیاہی لڑکی نے اپنے سسرال میں ایک بیت الخلا کی تعمیر کا اصرار کیا ہے اور کہا کہ زیورات اور جہیز کے سامان سے زیادہ بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے ۔ ضلع اکولہ میں بالا پور تحصیل کے اندورا گاؤں میں انجام شادی کی تقریب میں مہمان جہیز کے سامان کے ساتھ ایک ایٹم دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے جہاں گھریلو اشیاء اور تحائف کے ساتھ ریڈی میڈ ٹائلٹ بشمول واش بیسن ، قد آدم آئنہ اور پانی کی ٹانکی رکھی ہوئی تھی۔ اس گاؤں کی لڑکی چیتالی نے ضلع ایوت محل کے لڑکے دیویندر مکوڈ سے شادی کی ۔ لڑکی نے بتایا کہ میری شادی کی تاریخ طئے ہونے کے بعد پتہ چلا کہ میرے سسرالی مکان میں بیت الخلاء نہیں ہے جس پر میں نے والد اور ماموں سے بیت الخلاء کا انتظام کرنے کی خواہش کی تھی۔