پونے۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق چہارشنبہ کو جہد کار لمنڈا کوٹے اور ان کے ساتھیوں کو معمولی سی بات پر گاؤ رکھشکوں نے پونے میں مارپیٹ کی۔ وہ اپنی شکایت پولیس میں درج کرواچکے ہیں۔ یہ واقعہ زین واڑی علاقہ سسواڈ میں آج 10:30 بجے دن پیش آیا۔ اکبوٹے بھیما کورے گاؤ پرتشدد واقعات کے ایک ملزم ہیں۔ ایک جلسہ کو خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ سسواڈ پولیس اسٹیشن انسپکٹر انا صاحب گھولپ کے مطابق پنڈت مودک جو گاؤ شالہ چلاتا ہے، وہ اور اس کے 40 تا 50 گاؤ رکھشک نے اکبوٹے پر حملہ کردیا حالانکہ اکبوٹے خود بھی گاؤ رکھشا کے حامی ہیں۔