جہد کاروں کے قتل کے پس پردہ ایک ہی محرک پر صرف ایک ہی تحقیقاتی ایجنسی کافی : سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج بیان دیا ہے کہ سماجی جہد کاروں نریندرا دابھولکرا گوند نپارے، صحافی گوری لنکیش اور معقولیت پسند جہد کار ایم ایم کلبرگی چاروں افراد کے پس پردہ قتل کے دھاگے اگر ایک دوسرے سے ملتے ہوں تو صرف ایک ہی تحقیقاتی ایجنسی کافی ہے۔ جسٹس یو یو للت اور نوین سنہا پر مشتمل بینچ نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ ان چاروں قتل کے پس پردہ کیا ایک ہی عنصر کار فرما ہے۔ عدالت کو جنوری کے پہلے ہفتہ تک اطلاع دیں۔ حکومت مہاراشٹرا کے کونسل نے عدالت کو اطلاع دی کہ سماجی جہد کار اور پروفیسر نریندرا ڈابھولکر کے قتل کی تحقیقات، بامبے ہائیکورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی کو سونپی تھی۔ کرناٹک پولیس کی رپورٹ کے مطابق صحافی گوری لنکیش اور معقولیت پسند جہد کار ایم ایم کلبرگی کے قتل کے درمیان تعلق کی بناء پر عدالت نے یہ احکامات جاری کئے۔