فلمساز کرن جوہر نے سال 2008 میں دوستانہ ٹائٹل سے فلم بنائی تھی جس نے باکس آفس پر زبردست کمائی بھی کی تھی، جسے ترون منکھانی نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑہ، جان ابراہام اور ابھیشیک بچن کے اہم کردار تھے اب اس فلم کو ریلیز ہوئے پورے 10 سال ہو رہے ہیں۔ اب کہا جارہا ہے کہ کرن جوہر کو دوستانہ کا سیکویل بنانے کے لئے ایک اچھی اسکرپٹ مل گئی ہے جس کے مرکزی کرداروں کے لئے انہوں نے جہانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کو فائنل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھڑک کے ساتھ ہی کرن نے جہانوی سے دو فلموں کا معاہدہ کرلیا تھا جس کے لئے انہوں نے دوستانہ سیریز کے لئے انہیں کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ کا بھی کرن جلد ہی آغاز کرنے والے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ دوستانہ بنکر کب ریلیز ہوتی ہے اور کیسی بنتی ہے۔ ویسے یہ بات تو طے ہے کہ کرن جوہر فلمیں بنانا بھی جانتے ہیں انہیں بیچنا اور ان سے پیسہ کمانا بھی جانتے ہیں۔
شاہد کپور باکسر ڈینگ کو کی بائیوپک کریں گے
کھلاڑیوں کی بائیوپکس میں اب ایک اور اضافہ ہونے جارہا ہے۔ یہ بائیو پک مشہور باکسر 39 سالہ ڈینگ کو سنگھ کی زندگی پر بنائی جائے گی جو منی پور سے تعلق رکھتے ہیں اس فلم میں ڈینک کو سنگھ کا کردار شاہد کپور نبھائیں گے۔ فلم کو راجہ کرشنا منین ڈائرکٹ کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا اپریل سے آغاز ہوگا۔ ڈینگ کو سنگھ نے اپنا بچپن یتیم خانہ میں گذارا اور بڑے ہوکر انہوں نے بین الاقوامی سطح پر باکسنگ میں اپنا نام درج کروایا اور 1998 میں منعقدہ ایشین گیمس میں بنکاک تھائی باکسر کے طور پر وانگ پریجس سونتیا کو 54 کیلو ویٹ کے زمرہ میں شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا انہیں اسی سال ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور 2013 میں ڈینگ کو سنگھ کو پدماشری ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سونم کپور آہوجہ کو فیشن ڈیزائنر ارمانی کی جانب سے خصوصی دعوت نامہ
ایس انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر جیارجیو ارمانی نے سال 2019 میں خواتین کے لئے بنائے گئے ریڈی ٹوویر ویمنس ویر کلکشن 23 ستمبر کو پیش کیا جس میں شرکت کیلئے بالی ووڈ کے نئے شادی شدہ فیشن ایبل جوڑے سونم کپور آہوجہ اور آنند آہوجہ کو ایک خصوصی دعوت نامہ بھیجا ہے۔ سونم کپور نے اس سے قبل 2015 میں منعقدہ ارمانی پرویوشو میں شرکت کی تھی اس طرح اب وہ تین سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ پھر ایک بار اس میں شرکت کریں گی۔ سونم نے دوسری بار انہیں مدعو کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔