وشاکھاپٹنم ۔ 9 نومبر ( پی ٹی آئی) بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر کے دھون نے جمعرات کو غرقاب تارپڈو مزاحمتی بحری جہاز A-72 ناقص تھا ‘ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ بحری جہاز بہت اچھی حالت میں تھا اور روانگی سے قبل اس کا مکمل طور پر ٹیکنیکی معائنہ کیا گیا تھا ۔ اڈمیرل دھون نے جو وشاکھاپٹنم کے ساحل پر جمعرات کی شب غرقاب بحری جہاز میں ہلاک ہونے والے ایک ملاح جیمس جیکپ کے افراد سے ملاقات کیلئے آج شام یہاں پہنچے تھے۔