واشنگٹن ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی عدالت نے کم عمر ‘ شینن کونلی کو شام میں جہادی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی کوشش میں چار سال کی قید سزا سنا دی ہے۔ شینن کونلی اپنے منگیتر کے پاس شام پہنچنے کی کوشش میں تھی کہ گرفتار کر لی گئی تھی۔ شام جانے سے قبل کونلی نے جنگ اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت کیلئے امریکی فوج کے شعبے یوایس آرمی ایکسپلورر میں شمولیت بھی اختیار کی تھی۔ کونلی کا رابطہ شامی جہادیوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر ہوا تھا۔ اُسے گزشتہ برس 8 اپریل کو ڈینور سے ترکی جانے والی ایک پرواز پر سوار ہونے سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔