والدین کا پولیس سے ربط ، چاروں نوجون کولکتہ سے واپس
حیدرآباد /5 ستمبر ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد پولیس نے ایک سنی جہادی گروپ آئی ایس آئی میں شامل ہونے شہر کے چار نوجوانوں کے ایک گروپ کی مبینہ کوششوں کو ناکام بنادیا ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے آج یہاں کہا کہ ان چاروں کا جن میں دو انجینئیرنگ طلبہ بھی ہیں اور عمریں 23 تا 25 سال کے درمیان ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ کولکتہ سے پتہ چلایا گیا جہاں سے وہ مبینہ طور پر عراق کو فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس آفسر نے دعوی کیا کہ یہ نوجوان نٹ پر مبنی موبائیل مسینجر اور سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹس پر آئی ایس آئی ایس کا پروپگنڈہ دیکھنے کے بعد اس جہادی گروپ سے متاثر ہوگئے تھے ۔ تاہم پولیس عہدیدار نے کہا کہ سب سے پہلے خود ان نوجوانوں کے والدین نے شک و شبہ کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد سٹی پولیس سے ربط پیدا کیا ۔ پولیس نے والدین کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گذشتہ ہفتہ کولکتہ سے ان بچوں کو اٹھالیا اور شہر منتقل کیا گیا ۔ پولیس افسر نے کہا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کی کوسلنگ کی بعد ازاں والدین کے پاس بھیج دیا گیا ۔ ایک سوال پر پولیس افسر نے جواب دیا کہ ان چاروں نوجوانوں کا آئی ایس آئی ایس سے کوئی ربط نہیں تھا اور نہ ہی اس جہادی گروپ نے ان سے کوئی ربط پیدا کیا تھا ۔ محض سوشیل نٹ ورکنگ سائٹس دیکھتے ہوئے یہ نوجوان اس گروپ سے متاثر ہوئے تھے ۔