لندن۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے جاسوسی سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے ’جہادی جان‘ کابینہ چلائیں انہوں نے برطانوی یرغمال کے حال ہی میں سر قلم کرنے والے دولت اسلامیہ کے ایک نقاب پوش رکن کو گرفتار یا ہلاک کرنے کے لئے خصوصی ٹیم بھی روانہ کی ہے۔ وزیراعظم برطانیہ نے برطانوی امدادی ورکر الین ہنگس کے قاتل کی گرفتاری کے لئے مہم تیز کر دی ہے۔ یہ قاتل ایک برطانوی شہری تھا سر قلم کرنے والے ویڈیو میں ظاہر ہوا تھا۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے جاسوسی تنظیموںM15 ‘ M16 ‘ GCM4 نے سربراہوں کو طلب کیا ہے جو برطانیہ کی اصل جاسوسی ایجنسیاں ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ داعش کے اغوا کاروں کے خلاف مہم چلانا چاہتے ہیں۔ برطانوی جاسوسی ایجنسیوں کے سربراہوں سے یہ کوشش اس لئے شروع کی کیونکہ ہنگس کے برادرنسبتی کولین کولین لیدسے اور ان کے دوستوں میں سے ایک دوست نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہنگس کو بچانے کی خوشش نہیں کی۔ ہنگس کی بیوہ نے کہا کہ ان کا خاندان شدید صدمہ سے دوچار ہے جن لوگوں نے ان کے شوہر کی رہائی کیلئے مہم چلائی وہ ان کا شکر ادا کرتی ہیں۔