’ جھلک دکھلا جا ‘ رقص کی آمدنی سے کرکٹ فاونڈیشن کو عرفان پٹھان کا عطیہ

ممبئی 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر عرفان پٹھان مشہور ڈانس شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں دکھائی دیں گے جنھوں نے بتایا کہ اس شو سے جو بھی معاوضہ حاصل ہوگا اسے کرکٹ اکیڈیمی کے لئے استعمال کریں گے۔ عرفان اور ان کے کرکٹر بھائی یوسف پٹھان نے مشترکہ طور پر کرکٹ اکیڈیمی آف پٹھانس قائم کی ہے جس میں مستحق بچوں کو کرکٹ کی کوچنگ دی جاتی ہے۔ عرفان نے بتایا کہ اگرچیکہ وہ رقص میں مہارت نہیں رکھتے لیکن ’جھلک دکھلا جا‘ پروگرام میں حصہ لینے کے چیلنج کو قبول کرلیا ہے جس کے لئے گزشتہ 2 ماہ سے رقص کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔