جھانوی کپور اردو سیکھ رہی ہیں

ممبئی، 5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ فلمساز بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ شری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور آج کل اردو سیکھ رہی ہیں۔ جھانوی اس برس ریلیز ہونے والی فلم ‘دھڑک’ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔ بالی وڈ فلمساز کرن جوہر فلم ’تخت‘ بنانے جارہے ہیں۔ مغلیہ دور کی کہانی پر مبنی اس فلم میں رنویر سنگھ لیڈ رول میں ہیں جبکہ کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ جھانوی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں کردار کے مطابق جھانوی کو خالص اردو زبان میں اپنے مکالمے ادا کرنے ہوں گے جس کے لئے ان کو اردو سیکھنے کے لئے کہا گیا تھا۔ فلم میں جھانوی ایک عیسائی لڑکی نادرہ بانو بیگم کے کردار میں ہوں گی جو بادشاہ کی داشتہ بن جاتی ہے۔ جھانوی ان دنوں اردو ٹیچر سے زبان کا تلفظ اور اس کی باریکیاں سیکھ رہی ہیں۔
فلم میں رنویر، دارا شکوہ اور وکی کوشل اورنگ زیب کے کردار میں ہیں جبکہ انل کپور شاہجہاں کے کردارمیں نظر آئیں گے ۔