جھارکھنڈ میں چار نکسلائٹس ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود ضبط

رانچی 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چار نکسلائٹس بشمول دو خواتین ایک فوج کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے جو جھارکھنڈ کے ضلع پالمو میں پیش آیا۔ یہ واقعہ 8.30 بجے صبح لالا گھاٹی نودیہا علاقہ میں جو ضلع رانچی میں واقع ہے، پیش آیا، جبکہ سی آر پی ایف کی 134 ویں بٹالین اور ریاستی پولیس کی مشترکہ ٹیم ماؤسٹ مخالف کارروائی میں مصروف تھی چار نکسلائٹس کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ جن کی شناخت راکیش بھویان سب زونل کمانڈر مقامی نکسلائٹس گروپ اور کارکن للو یادو، پنکی اور روبی کئے گئے ہیں۔ بھویاں کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ دو خودکار بھری ہوئی رائفلیں، پانچ گولہ بارود اور 219 گولیاں مقام واردات سے ضبط کی گئیں۔