جھارکھنڈ میں قبائیلی خواتین سے راہول کا تبادلہ خیال

رانچی 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج جھارکھنڈ میں قبائیلی خواتین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ اُنھیں پارلیمنٹ میں اور اسمبلی انتخابات میں مناسب نمائندگی حاصل ہونا چاہئے۔ خواتین نے راہول گاندھی کے قیام کی ہوٹل کے باہر اُن سے بات چیت کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ اُن تمام نے راہول گاندھی سے کہہ دیا ہے کہ وہ اُن کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قانون ساز اداروں میں خواتین کی مناسب نمائندگی کی خواہاں ہیں۔ اُنھوں نے بنیادی سطح سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ خواتین کو کثیر تعداد میں سیاست میں حصہ لینا چاہئے۔