میدینی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہوا دنڈ ۔ جاپلا سڑک پر کالاپتھر کے قریب ایک دھماکہ میں جو مشتبہ ماوسٹوں نے کیا تھا، کم از کم دو ملازمین پولیس ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ ایس کے لنڈا نے کہا کہ جب ان کی گاڑی دیگر صیانتی عملہ کے ساتھ یہاں سے گذر رہی تھی تو دھماکہ کیا گیا۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔