رانچی ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اُترپردیش کے بعد اب جھارکھنڈ حکومت نے بھی اندرون 72 گھنٹے غیرقانونی مسالخ کو بند کردینے کا حکم دیا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہیکہ عوام کی صحت اور اُن کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اُٹھایا جارہا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری (داخلہ ) نے تمام غیرقانونی مسالخ کو اندرون 72 گھنٹے بند کرنے کی ہدایت جاری کی ۔