بوکارو ؍ لوپاردگہ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق بوکارو اور لوپاردگہ اضلاع میں 5 افراد ہلاک اور ایک لڑکی سخت جھلس گئی۔ کل بوکارو کے الکھوشا دیہات میں تیز بارش کے باعث چار نابالغ لڑکے ایک مکان میں پنا لئے تھے۔ وہ مسکان بجلی کی زد میں آگیا اور چاروں لڑکی کے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں گوبوکارو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی مردہ قرار دے دیا۔ ایک دوسرے واقعہ میں ضلع کے حارا دیہات میں بجلی کی زد میں آنے سے ایک لڑکی شدید جھلس گئی اور پولیس کے مطابق وہ 65% جھلس گئی اور اس کو کومارو جنرل ہسپتال میں شریک کردیا گیا۔