جھارکھنڈ میں انکاؤنٹر دو پی ایل ایف آئی کارکن ہلاک

کھونٹی (جھارکھنڈ) ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پیپلز لبریشن کونسل آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) دو ارکان ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیہاتی کو سی پی آئی (ماؤسٹ) نے ایک علحدہ واقعہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پی ایل ایف آئی کارکن پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ریگرے باگی چٹولی کے علاقہ میں ہلاک ہوئے۔ ایک خبر ملنے پر کہ پی ایل ایف آئی کے کارکن دیہات میں جمع ہیں۔ کھونٹی اور رانچی پولیس کی مشترکہ ٹیم ایس پی کھونٹی اشونی کمار سنہا کی زیرقیادت یہاں پہنچی تھیں۔ پی ایل ایف آئی کے کارکنوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ انکاؤنٹر کے درمیان دو انتہاء پسند ہلاک ہوگئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔