سری سیلم ( کرنول ) 19 مئی ( این ایس ایس ) سینئر لیڈر جے سی دیواکر ریڈی نے آج کہا کہ وائی ایس آر کانگریس لیڈر جگن موہن ریڈی قانون ساز اسمبلی میں قائد اپوزیشن بننے کے بھی اہل نہیں ہیں حالانکہ ان کی پارٹی کو اپوزیشن کا موقف حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جگن کو اسمبلی کا تجربہ نہیں ہے ۔ جے سی دیواکر ریڈی اننت پور سے تلگودیشم کے ٹکٹ پر لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقبوائی ایس آر کانگریس کے مستقبل پر شکوک ہیں ۔ شائد پارٹی کانگریس کے ساتھ ضم ہوجائیگی ۔