جگن کے پاس گولکنڈہ جیسا خزانہ :جئے رام رمیش کا بیان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سیما آندھرا علاقہ میں رائے دہندوں کو لبھانے کے لیے بڑے پیمانے پر غیر قانونی رقم کا استعمال کررہے ہیں ۔ کڑپہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وائی ایس آر سی پی کے صدر کے پاس قلعہ گولکنڈہ جیسا خزانہ ہے ۔ جئے رام رمیش نے جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹ اور نشستوں کے لیے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ مرکزی وزیر نے یہ جاننا چاہا کہ 7 مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لیے جگن کروڑہا روپئے کہاں سے لاپائے ہیں ۔۔