وجئے واڑہ27فروری(یواین آئی) اے پی کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کے صدر و اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی کے ضلع گنٹور کے تاڑے پلی میں نو تعمیرشدہ مکان میں داخل ہونے کی تقریب منعقد کی گئی۔جگن نے اپنی والدہ و پارٹی کی اعزازی صد ر وائی ایس وجئے لکشمی،اپنی بیوی وائی ایس بھارتی، بہن شرمیلا اور بہنوئی انل کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔جگن جو حیدرآباد میں قیام کرتے ہیں، نے ضلع میں نیا مکان تعمیر کروایا ہے جس میں دفتر بھی ہوگا۔وائی ایس آرکانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ جگن اب سے نئے مکان میں قیام کریں گے ۔